حضرت مالک بن حویر ث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ و سلم منبر پر تشریف لے گئے ، جب پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ، پھر دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : آمین ، پھر تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا :آمین ، پھر [ اس کی وضاحت کرتے ہوئے ] فرمایا : میرے پاس حضرت جبریل علیہ السلام تشریف لائےاور کہنے لگے : اے ...محمد [صلی اللہ علیہ و سلم ] جو شخص رمضان کا مہینہ پالے اور اس کی مغفرت نہ ہوتو اللہ تعالی اسے رسوا کرے ، میں نے کہا : آمین [اے اللہ قبول فرما ] حضرت جبریل نے جب دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا : جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پالے ، پھر [ان کی نافرمانی کرکے ] جہنم میں داخل ہوا تو اللہ تعالی اسے رسوا کرے ، میں نے کہا : آمین ، حضرت جبریل علیہ السلام نے [ جب تیسری سیڑھی پر قدم رکھا تو ] پھر فرمایا : اور وہ شخص جس کے پاس آپ کا نام لیا جائے پھر وہ آپ پر درود نہ بھیجے تو اللہ تعالی اسے رسوا کرے ، کہئے آمین ، میں نے کہا : آمین ۔
( صحيح ابن حبان : 410 ، 1/ 420 – المعجم الطبراني الكبير :19/292
Comments